ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوا میں آپ کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے امیدوار گومز اے سی بی کے سامنے پیش ہوئے

گوا میں آپ کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے امیدوار گومز اے سی بی کے سامنے پیش ہوئے

Tue, 27 Dec 2016 12:10:16    S.O. News Service

پنجی، 26؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )گوا میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار ایلو س گومز زمینی استعمال تبدیلی گھوٹالہ معاملے میں تحقیقات کے سلسلے میں آج ریاست کے اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) کے سامنے پیش ہوئے۔گومز آج صبح تقریبا ساڑھے دس بجے اے سی بی کے دفتر پہنچے۔پنجی کے الٹنہو علاقے میں واقع بیوروکے دفتر کے باہر ہاتھوں میں تختیاں لیے آپ کارکن کھڑے تھے۔2017کا شروع میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے 53سالہ گومز کو آپ کی طرف سے وزیراعلیٰ کے عہدے کا امیدوار قرار دیا گیا ہے،وہ جنوبی گوا میں کنکولم اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔اے سی بی کے دفتر کے اندر جانے سے پہلے آپ لیڈر نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا، باہر کھڑے پارٹی کارکنوں کے ہاتھوں میں جوتختیاں تھیں ان پر ’غیر بدعنوان گومز‘اور وزیر اعلی لکشمی کانت پارسیکر میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کی بات لکھی گئی تھی۔اے سی بی کی ایف آئی آر کے مطابق، گومز جب گوا رہائشی بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور نیل کانت ہالرنکر اس کے صدر تھے، تب مڈگاؤں کے پاس تقریبا 30000مربع میٹر زمین کو مبینہ طور پر تحویل میں لے کر اسکا علاقے بدل کر اس کو رہائش میں تبدیل کر دیا تاکہ اس کی بازاری قیمت بڑھ جائے اور پھر بعد میں 2011میں زمین اس کے مالک کو لوٹا دی گئی۔بورڈ نے یہ زمین رہائشی اکائیوں کی تعمیر کے لیے تحویل میں لی تھی اور مبینہ طور پر اس کا علاقہ باغان سے بدل کر رہائشی کر دیا گیا۔بہر حال، گومز نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے انہیں طلب کرنے کے وقت پر سوال اٹھایاہے ۔


Share: